|
ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ نویں روز بھی جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ |
جنگ کے پہلے دن کا احوال — دوسرے دن کا احوال — تیسرے دن کا احوال — چوتھے دن کا احوال — پانچویں دن کا احوال — چھٹے دن کا احوال — ساتویں دن کا احوال — آٹھویں دن کا احوال — نویں دن کے احوال کے لیے یہاں کلک کریں
صبح 7 بج کر 45 منٹ: سعودی عرب میں موجود پاکستانی نظم و ضبط برقرار رکھیں: پاکستانی سفیر
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں پرسکون رہیں، مقامی قوانین کا احترام کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے سعودی عرب میں مقیم 28 لاکھ سے زائد پاکستانیوں سے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں صرف سعودی حکومت کے مستند ذرائع پر انحصار کریں۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سفیر نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان شہریوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور ہنگامی نمبرز کے ذریعے بھی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروازوں میں تعطل کے باعث پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر ایئرپورٹس اور سرحدی مقامات پر سفارتی ٹیمیں تعینات ہیں جو پاکستانیوں کو رہائش، خوراک، ادویات اور پروازوں کی دوبارہ بکنگ میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔
