حج پروازوں میں تاخیر یا معطلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: پاکستان حکومت

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ 15ویں روز بھی جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس


15ویں دن کے احوال کے لیے یہاں کلک کریں


صبح 7 بجے: حج پروازوں میں تاخیر یا معطلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: پاکستان حکومت

وزارت مذہبی امور نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حج پروازوں کا شیڈول معطل ہو سکتا ہے۔ 

پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے واضح کیا ہے کہ  حج 2026 کے انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور حج پروازوں کی معطلی یا تاخیر کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اتوار کو اپنے بیان میں وزارت مذہبی امور نے ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حج پروازوں کا شیڈول معطل ہو سکتا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حج پروازوں کے سرکاری شیڈول کا اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔


صبح 7 بج کر 15 منٹ: دوسرے ملک آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد کریں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ بحری جہازوں کی اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد کریں۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے اور خلیج کی توانائی تنصیبات پر حملوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

اس سے قبل یہ عزم ظاہر کرنے کے بعد کہ امریکی بحریہ ’بہت جلد‘ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کی حفاظت شروع کر دے گی، ٹرمپ نے ہفتہ کو مزید کمک طلب کی ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، ’بہت سے ملک امریکہ کے ساتھ مل کر جنگی جہاز بھیجیں گے تاکہ آبنائے کو کھلا اور محفوظ رکھا جا سکے۔‘ ان کا کہنا تھا  امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ بھی ان میں شامل ہوں گے۔

بعد میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ نے ایران کو ’شکست‘ دے دی ہے، لیکن جو ملک تیل کے لیے اس آبنائے پر انحصار کرتے ہیں، ’انہیں اس گزرگاہ کا خیال رکھنا ہو گا، اور ہم مدد کریں گے۔‘


صبح 7 بج کر 30 منٹ: امریکہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے مدد کی بھیک مانگ رہا: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اب آببائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے دوسروں، یہاں تک کہ چین سے بھیک بھیک مانگ رہا ہے۔

اپنی ایکس پوسٹ میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی مشہور سکیورٹی چھتری چھلنی ثابت ہوئی ہے اور یہ مصیبت کو روکنے کے بجائے اسے دعوت دے رہی ہے۔ 

انہوں نے پڑوسی ملکوں پر زور دیا وہ غیر ملکی جارحیت پسندوں کو نکال باہر کریں، خاص طور پر اس لیے کہ ان کی واحد فکر اسرائیل ہے۔


 


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *