بلوچستان: کوئٹہ اور بارکھان میں کارروائیاں، 8 عسکریت پسند مارے گئے، تین اہلکار زخمی

انسداد دہشت گردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے بدھ کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دو مختلف علاقوں میں کی گئی کاروائیوں میں  کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 14 عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا جبکہ کارروائیوں تین سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں  کارروائی کی گئی۔ 

’مسلح افراد نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرکھول دیا، جنہوں نے جوابی فائرنگ میں آٹھ دہشت گردوں کو مار دیا۔‘

ترجمان نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے  تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دوسری کارروائی ضلع بارکھان کے علاقے تنگ کاریڑ اور مرڑی میں کی گئی۔

’انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسند امن و امان کی خراب صورتحال اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد میں بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *