|
ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا آج 32 واں دن ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ اس جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔ |
صبح 7 بج کر 45 منٹ
اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو نکال دیا جائے: ایرانی وزیر خراجہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو اپنا برادر ملک سمجھتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔
Iran respects the Kingdom of Saudi Arabia and considers it a brotherly nation.
Our operations are aimed at enemy aggressors who have no respect for Arabs or Iranians, nor can provide any security. Just look at what we did to their aerial command.
High time to eject U.S. forces. pic.twitter.com/yYNBpebN8i
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 30, 2026
انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’ہماری کارروائیاں ان دشمن قوتوں کے خلاف ہیں جو نہ عربوں کا احترام کرتی ہیں اور نہ ایرانیوں کا، اور نہ ہی کسی کو سکیورٹی فراہم کر سکتی ہیں۔‘
عباس عراقچی نے ایک تباہ امریکی طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا: ’آپ خود دیکھ لیں کہ ہم نے ان کے فضائی کمانڈ کے ساتھ کیا کیا۔
’اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو (خطے سے) نکال دیا جائے۔‘
صبح 7 بج کر 35 منٹ
ایرانی حملے کے بعد کویتی آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی: کویتی میڈیا
کویتی پیٹرولیم کارپوریشن نے منگل کی صبح بتایا ہے کہ کویت کا خام تیل لے جانے والے بڑی ٹینکر ’السالمی‘ کو متحدہ عرب امارات کے دبئی پورٹ کے علاقے ’المخطاف‘ میں ایرانی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مؤسسة البترول الكويتية: ناقلة النفط الخام الكويتية العملاقة (السالمي) تعرضت لاستهداف مباشر إيراني آثم أثناء تواجدها في منطقة (المخطاف) بميناء دبي في الإمارات
• الناقلة كانت بكامل حمولتها وقت الحادث وأسفر الاعتداء عن أضرار مادية في بدن السفينة واندلاع حريق على متنها مع وجود… pic.twitter.com/i6mbfEdQ0T
— كويت نيوز (@KuwaitNews) March 30, 2026
کویت نیوز کے مطابق واقعے کے وقت ٹینکر مکمل طور پر تیل سے بھرا ہوا تھا۔ حملے کے نتیجے میں جہاز کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ اردگرد کے پانی میں تیل کے رساؤ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سرکاری نیوز کے مطبق ادارے نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب دبئی میڈیا آفس نے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کویتی آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
Dubai authorities have confirmed that response teams have successfully extinguished the fire involving a Kuwaiti oil tanker. Relevant teams continue to assess the situation and take the necessary measures, and updates will be shared as they become available.
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) March 31, 2026
دبئی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امدادی ٹیموں نے کویتی آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کو کامیابی سے بجھا دیا ہے۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق متعلقہ ٹیمیں صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں اور ضروری اقدامات کر رہی ہیں، جبکہ مزید معلومات دستیاب ہونے پر شیئر کی جائیں گی۔
