آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ پر اقوام متحدہ میں قرار داد پر ووٹنگ آج

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ 

امریکی صدر کی ایران کو مہلت آج ختم ہو رہی ہے۔

اس جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔


صبح آٹھ بجے

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ پر اقوام متحدہ میں قرار داد پر ووٹنگ آج

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منگل کو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ سے متعلق ایک قرارداد پر ووٹنگ ہو گی۔

اس قرارداد پر پیش رفت کئی مرتبہ موخر ہو چکی ہے کیوں کہ سلامتی کونسل کے مستقل اراکین روس اور چین کی طرف سے اس پر ویٹو کا خدشہ تھا۔

بحرین نے خلیج کے دیگر ممالک کی حمایت سے تقریباً دو ہفتے قبل اس قرارداد کے مسودے پر مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔

 

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تہران نے ردعمل میں آبنائے ہرمز کو عام آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔روئٹرز


صبح سات بج کر 25 منٹ

اسرائیلی کے ایران پر نئے فضائی حملے

اسرائیل کی افواج نے کہا ہے کہ انھوں نے ایران پر فضائی حملوں کی ایک نئی ’لہر‘ کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینامن نتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کا سب سے بڑا پیٹروکیمیکل پلانٹ تباہ کر دیا۔

اسرائیلی وزیرِاعظم کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان ایک بیان میں کہا گیا کہ منظم انداز میں آئی آر جی سی (پاسداران انقلاب) کی مالی مشین کو ختم کیا جا رہا ہے۔

جمعے کو نتن یاہو نے کہا تھا کہ ایران پر حملوں سے اس کی سٹیل پیدوار کی صلاحیت کو 70 فیصد تک تباہ کیا جا چکا ہے، جس سے تہران کی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر نقصان پہنچا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *