بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جمعے کو بتایا کہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جو 1.2 ارب ڈالر کی فنڈنگ کے اجرا کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ معاہدہ، جس کی آئی ایم ایف کے بورڈ سے منظوری ضروری ہے، پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت ایک ارب ڈالر اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 210 ملین ڈالر تک رسائی فراہم کرے گا، جس سے جاری پروگرام کے تحت مجموعی اجرا 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
سات ارب ڈالر کے اس پروگرام کے تحت آئی ایف ایف اسلام آباد کے پالیسی سازوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ مالیاتی پالیسی کو سخت اور ڈیٹا پر مبنی رکھیں تاکہ مہنگائی کی توقعات کو قابو میں رکھا جائے اور بیرونی مالیاتی ذخائر کو مستحکم کیا جا سکے۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے اس ماہ اپنا پالیسی ریٹ 10.5% پر برقرار رکھا ہے۔
